موبائل فونزبرآمد ہونے پر اڈیالہ جیل کے 3 قیدی اٹک جیل منتقل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) موبائل فونزبرآمد ہونے پر اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کو اٹک جیل بھجوا دیا گیا، جبکہ غفلت برتنے پر 5 جیل ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ٹریفک وارڈن کے قتل کیس کے سزا یافتہ راجہ رعد، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازم کے قتل کیس میں قید ملک حماد اور ایک قیدی شازیب ولد اکرم سے موبائل فونز برآمد ہوئے تھے۔

موبائل فون برآمد ہونے پر 3 قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ غفلت برتنے کے الزام میں 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...