وزیراعظم کا بلوچستان سے پیش کیے گئے حب الوطنی نغمے پر فنکاروں کو خراجِ تحیسن
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یومِ آزادی کی آمد کے موقع پر بلوچستان سے پیش کیے گئے خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے کو سراہتے ہوئے فنکاروں اور اس شاندار کاوش میں شامل تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ جیسے جیسے یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، بلوچستان سے پیش کیے جانے والے اس خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے کو دیکھ کر ان کا دل فخر سے بھر گیا ہے۔
اُنہوں نے نغمے کے گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور اس شاندار کاوش کے پیچھے شامل ہر فرد کے لیے دلی قدر دانی اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2026
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افراد نے اپنے فن اور کاوش کے ذریعے پاکستان سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اُجاگر کیا ہے۔
انہوں نے بلوچستان کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کی کاوش کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام کا اختتام ’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے سے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments