میر رضا ہلاکت کیس میں پیشرفت، اغواء کا مقدمہ قتل کے مقدمے میں تبدیل

کراچی: (دنیا نیوز) نوجوان تاجر کی قبر کشائی کے بعد کئے جانے والے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے پر مقدمے میں قتل عمد کی دفعہ کا اضافہ کر دیا گیا۔

فیروز آباد تھانے میں درج اغوا کے مقدمے الزام نمبر 795/20 آغوا کی دفعہ 365 کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ ایف آئی آر میں اب قتل عمد کی دفعہ 302 بھی شامل کر لی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعات قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔

دوسری جانب میر رضا قتل کی تحقیقات کیلئے نئی تحقیقاتی ٹیم ازسرنو تفتیش کا آغاز کرے گی، نئی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ، لواحقین اور دیگر متعلقہ افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی، شواہد کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...