صباحت بخاری نے صحت مند فلرٹنگ کو خوشگوار ماحول کیلئے مفید قرار دے دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیٹس پر حدود و آداب کے دائرے میں رہتے ہوئے کی جانے والی صحت مند فلرٹنگ کام کے ماحول کو خوشگوار بنانے اور فنکاروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

صباحت بخاری نے حال ہی میں اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران احمد علی بٹ نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی کسی نے ان پر ڈورے ڈالے ہیں؟ اس کے جواب میں صباحت بخاری نے کہا کہ بہت سے ساتھی فنکاروں نے ان کی تعریف کی اور اظہارِ پسندیدگی کیا، جسے وہ ایک تعریف اور مثبت رویہ سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلرٹنگ باوقار انداز اور حدود و آداب کے اندر رہتے ہوئے کی جائے تو اس سے شوٹنگ کے دوران ماحول خوشگوار رہتا ہے، فنکاروں کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے، باہمی ہم آہنگی بہتر ہوتی ہے اور دوستی کا ماحول پروان چڑھتا ہے، جس کا مثبت اثر سکرین پر نظر آنے والی کیمسٹری پر بھی پڑتا ہے۔

صباحت بخاری نے مزید کہا کہ انہیں ملنے والی سب سے خوبصورت تعریف یہ ہے کہ وہ ایک مثبت شخصیت کی مالک ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود فلرٹ کرنے والی شخصیت نہیں ہیں، البتہ اگر کوئی ساتھی اداکار یا دوسرا شخص انہیں خوش اخلاق یا مثبت لگے تو وہ دل سے اس کی تعریف ضرور کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...