آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کامیابی سے جاری ہے۔
سابق مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی طلبا و طالبات کیساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام میں پاکستان بھر کے 21 سٹیشنز پر 6150 سے زائد طلبا و طالبات شریک ہیں۔
سابق مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی، معیشت اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشروں میں مشترکہ عنصر نوجوان نسل کا مثبت کردار، بلند حوصلہ اور مؤثر شمولیت ہے، جامع قومی سلامتی کا حقیقی تصور ہر شہری کا تحفظ، عزت،سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں کی سوچ، قابلیت، محنت اور بلند عزم سے ہی ممکن ہے۔
سابق مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے طلبا و طالبات کے سوالات سے تفصیلی جوابات بھی دیئے، آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 طلبہ کی فکری وعلمی تربیت اور مواقع کی فراہمی کیلئے بہترین اقدام ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments