تونسہ شریف: وہوا میں بوسیدہ چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
تونسہ شریف: (دنیا نیوز) قصبہ وہوا میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت گھر کے ایک کمرے میں 4 افراد موجود تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ایک کمرے کی بوسیدہ چھت کے پرانے گارڈر وزن برداشت نہ کرسکے، جس کے باعث چھت اچانک گر گئی اور چاروں افراد ملبے تلے دب گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 16 سالہ لڑکی رقیہ اور 8 سالہ لڑکا مجاہد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی حاجراں اور اقصیٰ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments