وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
مدینہ منورہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں حاضری دی۔
وزیرِاعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔
وزیرِاعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دی جہاں انہیں زیارت خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
بعدازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہءِ سعودی عرب مکمل کرکے مدینہ منورہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے، مدینہ ائیر پورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے وزیرِاعظم و پاکستانی وفد کو رخصت کیا۔
اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے جس سے تینوں ممالک کے دفاعی تعاون و برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments