لاہور میں 26 سالہ نوجوان 15 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا

لاہور: (دنیا نیوز) مناواں کے علاقے سے 26 سالہ نوجوان تیمور اسلم کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے مغوی کے ہاتھ پاؤں بندھی تصویر اہلخانہ کو بھیج کر گھر فون کیا اور 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مغوی پر تشدد کی ویڈیو اور پولیس کو اطلاع نہ دینے کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے، واقعے کا مقدمہ مغوی کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...