سائنسدانوں نے سورج کی سطح کی نئی حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے سورج کی سطح کی نئی اور انتہائی واضح تصاویر اور ویڈیوز تیار کر لی، جن میں سورج پر پروں جیسے منفرد پیٹرن پہلی بار اس تفصیل کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر اور ویڈیوز ہوائی کے ایک جزیرے میں نصب جدید اور طاقتور سولر سپر ٹیلی سکوپ کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں۔

سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نئی تصاویر میں سورج کی سطح پر پروں سے مشابہ ایک منفرد ساخت نمایاں ہے، جس نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دراصل سورج کے مقناطیسی میدان (میگنیٹک فیلڈ) کی عکاسی کرتا ہے، جہاں انتہائی گرم گیسیں لہروں کی صورت میں حرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ مشاہدات سورج کی ساخت، اس کی مقناطیسی سرگرمی اور شمسی عمل کو بہتر طور پر سمجھنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...