ملتان کے گھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد

ملتان: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر ملتان کے ایک گھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ بدھلہ سنت کے علاقے میں پیش آیا  جہاں ایک گھر سے 22 سالہ نوجوان جعفر حسین اور 19 سالہ لڑکی نجمہ کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ  گھر میں مردہ پائے جانے والے افراد کی لاشوں کے قریب سے ایک پسٹل بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جعفر حسین شادی شدہ تھا اور اپنی رشتہ دار نجمہ کے گھر آیا ہوا تھا جب کہ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

تفتیشی حکام نے مزید کہا کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور حقائق  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...