پاکستان امن کا علمبردار، دفاعی معاہدہ سے خطے میں امن آئے گا: مصدق ملک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کا علمبردار، دفاعی معاہدوں کی وجہ سے خطے میں امن آئے گا۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کے خواہشمند ملک آہستہ آہستہ اس فریم ورک میں شامل ہوں گے، دنیا دفاعی معاہدے کو امن معاہدے کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت سے پہلے ہر ملک پاکستان سے ناراض تھا، آج دنیا بھر میں پاکستان کے وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جاتا ہے، صبح امریکی وزیر خارجہ،شام کو ایرانی وزیر خارجہ تعریف کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ اگلے دن سعودی عرب کے وزیر خارجہ بھی تعریف کرتے ہیں، حالیہ جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، پاکستان نے 7 گنا بڑی طاقت کو شکست دی، اللہ تعالیٰ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو کامیابی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments