یمن کے صوبے مارب میں حوثی حملے، کم از کم 10 افراد ہلاک
صنعا: (دنیا نیوز) یمن کے تیل سے مالا مال صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافے کے بعد کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایک یمنی فوجی زرائع نے بتایا کہ حوثیوں کے تازہ حملوں میں سرکاری فورسز کے 8 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔
سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے وزیر صحت کے مطابق مارب شہر میں رہائشی علاقوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر گولہ باری کے نتیجے میں دو شہری ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔
حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبہ مارب میں سرکاری فوج کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ حملے اس واقعہ کے ایک روز بعد ہوئے ہیں جب مارب میں حوثیوں کے میزائل حملوں میں سرکاری فورسز کے کم از کم 58 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے درمیان 2022 میں ہونے والی جنگ بندی گزشتہ ماہ ختم ہو گئی تھی۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے خبردار کیا ہے کہ ملک کو اپریل 2022 میں جنگ بندی کے بعد کے کسی بھی وقت کے مقابلے میں اب دوبارہ بڑے پیمانے پر جنگ شروع ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments