شام: مسافر بس میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی
دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں مسافر بس میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ گزشتہ شام نواحی شہر جرمانا میں پیش آیا، شامی وزارتِ صحت نے دھماکے کے بعد تمام متعلقہ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی، ایمبولینس سروس اور طبی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے جرمانا کے مرکزی علاقے میں دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی، شامی سول ڈیفنس نے ملبہ مکمل طور پر ہٹانے کے بعد دھماکے سے متاثرہ سڑک کو ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا۔
شام کے وزیر ہنگامی امور و آفات رائد الصالح نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ متعلقہ ادارے واقعے سے نمٹنے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments