صارفین پر ایک اور بوجھ: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نیپرا نے جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

جاری اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا جب کہ اضافی رقم رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے اس کے مقابلے میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...