قصور: ڈکیت گینگ کے 7 ارکان گرفتار، ایک ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد
قصور: (دنیا نیوز) پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کے 7 ارکان کو گرفتار کر کے ایک ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ تھہ شیخم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث اکبر عرف طوطا گینگ کے 7 ارکان گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹا گیا ایک ملین مالیت کا مال مسروقہ اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔
مال مسروقہ میں نقدی 4 لاکھ روپے، 3 موٹر سائیکل اور 10 موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان شامل ہیں، ملزمان موٹر سائیکلوں پر 2/3 ٹولیوں میں سوار ہو کر راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان نے دوران تفتیش شیخم، صدر قصور، بی ڈویژن اور گنڈا سنگھ کی حدود میں راہزنی اور چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد سنگیں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments