ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے: ایگزیوس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایگزیوس نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے۔

ایگزیوس رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کے معاہدے کا اعلان بدھ کو کیا جا سکتا ہے، ایرانی مذاکرات کاروں کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی اجازت کا انتظار ہے، امریکی حکام کے مطابق معاہدہ ہو گیا تو ایران کیساتھ مذاکرات کی راہ ہموار ہوجائیگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدہ ہوتے ہی امریکا ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کر دے گا، امریکی اقدامات ایران کے معاہدے پر عملدرآمد سے مشروط ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...