ایران کی ستمبر میں تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تہران: (دنیا نیوز) امریکا و اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود ایران کی ستمبر میں تیل کی فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ایران کی تیل کی فروخت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جو گزشتہ 2 سال کے دوران کسی ایک ماہ میں تیل کی فروخت کی سب سے بلند سطح ہے۔

ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی اب تک بجٹ میں مقررہ حد سے تجاوز کر چکی ہے، اس سے حکومت کو اشیا درآمد کرنے اور قومی منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے زیادہ مالی گنجائش حاصل ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...