گوجرانوالہ: دو گروپوں میں لڑائی، ہوائی فائرنگ سے چھت پر کھڑی 19 سالہ لڑکی جاں بحق

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ سے چھت پر کھڑی 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ گرجاکھ کے علاقے کریم پورہ میں پیش آیا، مقتولہ اقرا چھت پر کھڑی تھی کہ جھگڑے کے دوران گولی کا نشانہ بن گئی، جھگڑا ڈوگر اور مغل گروپ میں ہو رہا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...