حکومت کا عوام کو ریلیف: پٹرول 2 روپے 2 پیسے فی لٹر سستا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر کمی کر دی ہے، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے کی کمی کی گئی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ڈیڑھ روپے کمی کے بعد 380 روپے 86 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
نظرثانی شدہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا رات 12 بجے کے بعد کر دیا گیا۔
مزید برآں حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں آئندہ تین روز تک نافذ العمل رہیں گی جب کہ اگلا جائزہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments