آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی

ایران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی کا کہنا ہے مفاہمت کے عمومی خدوخال طے پا گئے، حتمی منظوری اعلیٰ قیادت دے گی، تفصیلات جلد باضابطہ طور پر جاری کر دی جائیں گی۔

حسن قشقاوی نے کہا کہ امریکا کو پہلے اسلام آباد معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرنی ہوں گی، ان میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، دشمن بحری جہازوں کی آمد روکنا اور لبنان سے متعلق وعدوں پر عمل کرنا شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...