کراچی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) قیوم آباد کے پی ٹی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 28 سالہ ماہ رخ کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شخص کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی، جاں بحق خاتون اور زخمی شخص دونوں میاں بیوی ہیں۔

ریسکیو حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، واقعے میں ملوث ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...