فیروزوالہ کے سیلابی علاقے میں پراسرار سانپ ، شہریوں میں خوف و ہراس
فیروزوالہ: (دنیا نیوز) پٹھان کالونی کے سیلابی علاقے میں شہریوں نے ایک پراسرار سانپ دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سانپ کا چہرہ، آنکھیں اور دانت غیرمعمولی تھے اور وہ انسانوں کی طرح آواز نکالتا تھا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سانپ کو مارنے پر بچے کے رونے جیسی آوازیں سنائی دیں، جبکہ بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ سانپ ہوا میں بھی اڑتا تھا۔
— Farhan Nazir (@Farhannazirryk) August 5, 2026
مقامی افراد کے مطابق دو روز قبل مسن کالر کے سیلابی پانی میں مگر مچھ بھی نکل آیا تھا، جبکہ سیلابی پانی میں اس نوعیت کی عجیب مخلوق پہلی بار دیکھنے میں آئی ہے۔
تاہم ان دعوؤں کی سرکاری طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments