سپین کا اٹلی سے آنے والے مسافروں پر بارڈر چیک نافذ کرنے کا اعلان

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین نے اٹلی سے آنے والے مسافروں پر بارڈر چیک نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سپین کے حکام نے بتایا کہ اس فیصلے کا اطلاق اٹلی سے آنے والے تمام مسافروں، پروازوں اور بحری جہازوں پر اطلاق ہوگا، یہ اہم فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب حال ہی میں سپین کے شمالی افریقی علاقے سیوٹا میں مراکش سے 72 ہزار تارکین وطن داخل ہوئے۔

اٹلی نے قومی سلامتی کے پیش نظر سرحدی چیکنگ 15 اگست تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا، اٹلی نے سیوٹا بحران کے بعد شینگن معاہدہ بھی عارضی طور پر معطل کر دیا تھا، سپین کی حکومت نے اٹلی کو اتوار تک بارڈر چیک ختم کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

اٹلی کے انکار کرنے پر سپین نے جوابی سرحدی اقدامات نافذ کر دیے، معاملے پر دونوں یورپی ملکوں کے درمیان شدید سفارتی تنازع پیدا ہو گیا۔

سپین کے حکام کے مطابق زیادہ تر تارکین وطن رضا کارانہ طور پر مراکش واپس جا چکے ہیں، سیوٹا میں 1400 کے قریب بے سہارا بچے موجود ہیں، جبکہ سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...