پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گیا
لندن: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کر کے انگلینڈ پہنچ گیا۔
انگلینڈ میں پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، قومی ٹیم 10 اگست سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔
قومی ٹیم سلیکٹ الیون کے خلاف 12 اگست سے 4 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments