امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران تنازع ابھی اختتام تک نہیں پہنچا، امریکا سفارتی، معاشی اور فوجی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ تنازع ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن ایران امریکی شرائط پوری کرنے کے قابل ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے راستے زیادہ سے زیادہ تیل اور گیس کی ترسیل ایران کے ساتھ مذاکرات کا اہم موضوع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...