لامرد پر بمباری میں فاسفورس کے استعمال کے شواہد ملے ہیں، ایرانی وزارت صحت

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ لامرد پر بمباری میں فاسفورس کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق وزارت صحت نے لامرد بمباری کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں، تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فاسفورس سے متاثرہ زخم دیر سے بھر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لامرد حملے کے تحقیقاتی نتائج بین الاقوامی فورمز پر شائع کیے جائیں گے، لامرد میں رہائشی عمارتوں اور شہید نعیمی سپورٹس ہال کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ لامرد حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے، دشمن نے حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...