مسواک فروش لڑکی اغوا کے بعد کئی دنوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنتی رہی، مقدمہ درج

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سفاک ملزمان مسواک بیچنے والی لڑکی کو اغوا کر کے کئی روز تک اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ لڑکی 13 دن بعد اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔

مدعیہ بہن نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ میری 15 سالہ بہن میرے ساتھ مسواک فروخت کر رہی تھی، واہ کینٹ بیرئر 3 کے قریب بہن پیچھے رہ گئی اور لاپتہ ہوگئی۔

اس نے بتایا کہ 7 اگست کو بہن نے نامعلوم نمبر سے کال کر کے بتایا اسے اغوا کیا گیا، بہن نے بتایا کہ تینوں اغوا کار کئی دن تک ریپ کرتے رہے۔

واقعے کی تفصیلات جاننے کے بعد پولیس نے اغوا کے 13 دن بعد 365 بی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...