قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈ روانہ ہو گئی

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیدرلینڈز اور بیلجیم کے لیے روانہ ہوگئی۔

ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کو 2 کروڑ روپے کا الاؤنس بھی جاری کردیا ہے، فارن ڈیلی الاؤنس کی رقم کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کے تمام لاجسٹک انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور کوچز کے سفر، رہائش اور طعام کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے جبکہ ٹیم کی روانگی سے قبل تمام مالی اور انتظامی امور بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

 

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی اور کامیابی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...