ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 40 روزہ جنگ میں تین ہزار 519 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں حالیہ ہفتوں کے دوران خصوصاً جنوبی ایران میں امریکا کے ساتھ جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے افراد شامل نہیں ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں تقریباً تین ہزار مرد اور 500 خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد میں 270 طلبہ بھی شامل تھے جن میں اکثریت میناب کے شجرۂ طیبہ سکول کے طلبہ کی تھی جو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے پہلے روز مارے گئے، شہید ہونے والوں میں 38 بچے ایسے تھے جن کی عمر 5 سال سے کم تھی۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہلاک شدگان میں کتنے فوجی اہلکار شامل تھے، تاہم ایرانی خبر ایجنسی ارنا نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ جنگ میں کم از کم 1,460 شہری اور 2,080 ایرانی فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...