کیف میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ دادا، دادی سمیت ہلاک

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف کے ایک گاؤں میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ اور اس کے دادا دادی ہلاک ہوگئے۔

زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ دارالحکومت پر رات گئے بیلسٹک میزائل حملے میں ایک اور شخص بھی مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپ، امریکا اور یوکرین طویل عرصے سے روسی جنگ روکنا چاہتے ہیں لیکن روسی صدر جنگ جاری رکھنے کیلئے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز پر انحصار کر رہے ہیں، اس لیے روس پر مزید دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ روس نے کیف پر حملے تیز کر دیے ہیں جبکہ یوکرین ماسکو کی جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کیلئے روسی تیل تنصیبات اور لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...