ایرانی سپریم لیڈر نے محسن رضائی کو نئی ذمہ داری سونپ دی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے سینئر مشیر محسن رضائی کو نئی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی کو ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے، محسن رضائی ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر مشیر بھی ہیں۔

محسن رضائی ماضی میں پاسداران انقلاب کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے 1981ء سے 1997ء تک پاسداران انقلاب کی قیادت کی تھی۔

محسن رضائی کو ایرانی سکیورٹی امور میں اگیرا تجربہ رکھنے والی شخصیت سمجھا جاتا ہے، وہ ایرانی سپریم لیڈر کے کافی قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...