نیشنل چیمپئنز کپ کے تمام میچز میں شائقین کا داخلہ مفت رکھنے کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے نیشنل چیمپئنز کپ کے تمام میچز میں شائقین کا داخلہ مفت رکھنے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام سات میچز ڈے نائٹ ہوں گے، جن کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔

نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلوز اور پاکستان گولڈ کی چار ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، جس کے بعد سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان گولڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی، پاکستان گرینز کی کپتانی شاداب خان، پاکستان وائٹس کی قیادت صائم ایوب جبکہ پاکستان بلوز کی کپتانی صاحبزادہ فرحان کریں گے۔

پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے لیے 44 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کے علاوہ 13 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

نیشنل چیمپئنز کپ 2026-27 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز بھی ہوگا، جبکہ اسے 2027 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...