عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔

فائنل میں عمیر عارف کی کامیابی کا اسکور 4-11، 11-6، 11-5، 9-11 اور 11-4 رہا۔

عمیر عارف ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، جبکہ وہ بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...