شرجیل میمن کا سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع
کراچی:(دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے اور بیٹے کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی مواد نشر کرنے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کرلیا۔
شرجیل میمن کی جانب سے این سی سی آئی اے کو جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی اور ان کے بیٹے کے خلاف مبینہ طور پر من گھڑت اور کردار کشی پر مبنی الزامات پھیلائے جا رہے ہیں۔
درخواست میں 4 فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے جب کہ مبینہ طور پر نشر کیے جانے والے مواد کے اسکرین شاٹس بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب درخواست میں سوشل میڈیا پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ میر رضا پر جس گیسٹ ہاؤس میں تشدد کیا گیا، وہ شرجیل میمن کی ملکیت ہے۔
شرجیل میمن نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کی ملکیت اور ان کے بیٹے راول میمن کے لندن روانہ ہونے سے متعلق گردش کرنے والے دعوے بھی حقائق کے منافی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments