خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی

تہران: (دنیا نیوز) خراب صحت کی افواہیں کے باعث ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی۔

مارچ میں سپریم لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کی پہلی سامنے آنے والی ویڈیو قرار دی جا رہی ہے، ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک گروپ کو لیکچر دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے ویڈیو کی ریکارڈنگ کے وقت اور مقام کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای کے جسم پر کسی واضح چوٹ کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔

اس کے باوجود ویڈیو کی تاریخ اور مقام واضح نہ ہونے کے باعث ان کی موجودہ صحت کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا ممکن نہیں، سوشل میڈیا پر مجتبیٰ خامنہ کی خراب صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...