بہاولنگر میں غیرت کے نام پر جواں سال لڑکی قتل، والد اور دو بھائی گرفتار

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بخشن خاں کے قریب غیرت کے نام پر والد اور بھائیوں نے جواں سال لڑکی کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد اور بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بجلی کا کرنٹ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، بعد ازاں واقعے کو کرنٹ لگنے کا رنگ دے کر مقتولہ کی تدفین بھی کردی۔

ڈی پی او بہاولنگر نے مخبر کی اطلاع پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق والد اور بھائیوں سمیت چار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان نے قتل کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی جائے گی، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...