سستی سیاست کیلئے لسانیت کی بھینٹ چڑھانے والوں کا خاتمہ کرنا ہوگا: سعید غنی

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ سستی سیاست کیلئے لسانیت کی بھینٹ چڑھانے والوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی میں لسانیت کی بنیاد پر ووٹ لینے کا تاثر ختم ہو رہا ہے، لوگ اب ووٹ کارکردگی، نظریات اور سوچ کی بنیاد پر دیں، شہر سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

سعید غنی نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی میں تمام رنگ و نسل اور زبان بولنے والے آپ کو ہر عہدے پر ملیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...