21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ: پاکستان نے ساتویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے 21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں جیت کر اپنی برتری ثابت کردی، پاکستان کے احمد سلمان انڈر 16 ورلڈ چیمپئن بن گئے، جبکہ اہد صولت فاطمی نے انڈر 14 کیٹیگری کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے تیمور وسیم نے انڈر 10 کیٹیگری میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ مصطفیٰ فرحان انڈر 12 کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے تین کھلاڑی انفرادی مقابلوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔

چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ پوائنٹس والا لفظ کھیلنے کا اعزاز بھی پاکستانی کھلاڑی ایان حسن خان کے نام رہا، جبکہ ایک میچ میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز پاکستان کے احزم صدیقی نے حاصل کیا۔

پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اس شاندار کارکردگی نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا اور سکریبل کے میدان میں پاکستان کی مضبوط پوزیشن کو ایک بار پھر ثابت کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...