شمالی وزیرستان میں رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد
شمالی وزیرستان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں روزانہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک عوامی نقل و حرکت محدود رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق 10 اگست 2026 سے ہوگا۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پابندی کے اوقات میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور جاری احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔
علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں نقل و حرکت محدود کرنے کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے، عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments