کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم

کولمبیا:(دنیا نیوز) مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 77 افراد ہلاک جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

زلزلے کے باعث 40 سے زائد عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ متعدد علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکے کولمبیا کے علاوہ ایکواڈور، پیرو، پاناما اور وینزویلا تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز وکوا کے علاقے میں واقع میونسپلٹی سان ہوسے کے قریب بتایا گیا ہے، امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں جب کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب حکام نے ہلاکتوں اور نقصانات میں اضافے کا خدشہ کیا  ہے اور  آفٹر شاکس کے باعث متاثرہ عمارتوں سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...