اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی صورتحال شامل ہے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 10, 2026
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سطح کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر بھی مسلسل قریبی رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments