آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج ہوگی، تیاریاں مکمل

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج ہوگی، جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ضلع باغ اور حویلی میں انتخابی سامان پہنچا دیا گیا۔

تیسرے مرحلے میں ضلع باغ کے 3 اور حویلی کے ایک حلقے میں ووٹنگ ہوگی، انتخابی حلقوں میں ایل اے 14، ایل اے 15، ایل اے 16 اور ایل اے 17 شامل ہیں، جہاں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تیسرے مرحلے کے الیکشن میں کل 82 امیدوار میدان میں ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پونچھ اور سدھنوتی کے حلقوں میں انتخابات مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 میں سے 9 نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی تھی، جبکہ پیپلز پارٹی 4 سیٹوں پر کامیاب ہوئی۔

دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخاب ہوا، جن میں سے مسلم لیگ ن 15 اور پیپلز پارٹی 6 نشستوں پر کامیاب قرار پائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...