نواز شریف کا بھاٹی گیٹ کا دورہ حضرت علی ہجویری انڈر پاس عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھاٹی گیٹ پر حضرت علی ہجویری انڈر پاس کا دورہ کیا۔
میاں نواز شریف کی گاڑی نے بھاٹی چوک انڈر پاس سے گزر کر منصوبے کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران نواز شریف نے بھاٹی گیٹ انڈر پاس پر جاری کام کا جائزہ لیا اور منصوبے کی پیش رفت دیکھی۔ نواز شریف نے پرندہ مارکیٹ کے قریب بنائے گئے بیٹھنے کے مقامات، پارکنگ ایریا اور اطراف میں جاری تعمیراتی و تزئینی کاموں کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کے معیار کو مزید بہتر اور رفتار کو تیز کیا جائے ۔ دورے کے بعد انڈر پاس کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، ایک ارب روپے کی لاگت سے بننے والا انڈر پاس تین لین پر مشتمل اور چار سو میٹر لمبا ہے ۔انڈر پاس کی تعمیر سے آزادی چوک سے بھاٹی چوک آنے والی ٹریفک کو کچہری اور مال روڈ تک جانے کیلئے سگنل فری راستہ میسر آئے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments