پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی بیان پر ناظم الامور کو ڈی مارش
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے اور متنازع علاقے کی حیثیت سے متعلق امریکی بیان پر پاکستان میں موجود امریکی ناظم الامور کو طلب کرکے ڈی مارش کردیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے امریکی بیان پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں امریکی سفیر کا مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ اور اس حوالے سے دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، جو جموں و کشمیر تنازع پر امریکہ کے دیرینہ اور واضح مؤقف کی نفی کرتا ہے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 19, 2026
ترجمان نے کہا کہ امریکی سفیر کا بیان بین الاقوامی قانون کی بالادستی اور اقوام متحدہ کے منشور سے متعلق امریکہ کے عزم کے بھی منافی ہے۔
پاکستان نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے عوامی بیانات جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کے مطابق ہوں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کو سراہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments