ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2روزہ  دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسیتیون بن اسماعیل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا ، اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے ،ملائیشیا کے وزیر داخلہ دورۂ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات اور مختلف شعبوں میں روابط مضبوط بنانے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...