امریکا کا ایران کیساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کیخلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کو بھی امریکی اقدامات کا سامنا ہوگا، نئی پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کی پراکسی کارروائیاں محدود کرنا ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اگلے ہفتے مزید اعلانات کے لئے تیار رہیں، کیونکہ امریکا ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لئے ایسے اقدامات کرنے جا رہا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ان اقدامات میں ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے اقدامات اور آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی کا ایسا امتزاج ہوگا جس کی دنیا نے پہلے کبھی مثال نہیں دیکھی۔

سکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی برقرار رہے گی، جس کے باعث ایرانی بندرگاہوں سے نہ کوئی چیز اندر آسکے گی اور نہ ہی باہر جا سکے گی۔

سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، چین سمیت تمام ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...