افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا

نیویارک: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 افغان اہلکاروں کو ایک ہفتے سے زائد عرصے بعد رہا کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اہلکار خیریت سے ہیں، دونوں اہلکار اقوام متحدہ کے افغانستان مشن (یو این اے ایم اے) کے ملازم ہیں، جنہیں 9 اگست کو مغربی شہر ہرات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو تاحال ان کی گرفتاری اور حراست کی وجوہات سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، دونوں اہلکاروں پر عائد الزامات واپس لے لیے گئے ہیں اور انہیں مزید کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں ہے۔

دوجارک نے دونوں اہلکاروں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ افغان حکام سے رابطے میں ہے تاکہ اپنے عملے کے استحقاق، سلامتی اور نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنایا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...