روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان
ماسکو: (دنیا نیوز) روس کی سرکاری جوہری توانائی کارپوریشن نے ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
روس کی سرکاری جوہری توانائی کارپوریشن روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے جوہری منصوبوں پر اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایران میں کام جاری رکھیں گے۔
روس ایٹم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران، مصر اور ہنگری میں منصوبے تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں، انہوں نے بوشہر میں مزید 2 جوہری توانائی یونٹس تعمیر کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments