نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک
لاہور: (دنیا نیوز) نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں کشتی الٹنے کے باعث پیش آئے حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
رائٹرز کے مطابق حادثہ گورونیو کے قریب گوراؤ کے مقام پر پیش آیا، جہاں کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے، 50 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ 16 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کشتی میں سوار بچے ممکنہ طور پر زرعی مزدوروں اور کھیت مالکان کے ساتھ چاول کی فصل کی کٹائی کیلئے جا رہے تھے، حادثے کے بعد تقریباً 50 لاشیں مقامی مسجد کے سامنے تدفین سے قبل رکھی گئی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ انتہائی دور افتادہ علاقے میں واقع ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
نائیجیریا کی نیشنل ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی سمیت سکیورٹی اداروں اور ہنگامی امدادی ٹیموں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments