نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2026 میں ترمیم کے بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور ہو گئے۔

بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضمنی ایجنڈے کے ذریعے پیش کیے، قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کا بل پیش کیا گیا، اس دوران اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تاہم دونوں بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

اس سے پہلے وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے کی منظوری دی، مسودہ 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے کی گئی ترامیم کے تسلسل میں تیار کیا گیا۔

ایکٹ کا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور ہیڈ کوارٹرز کے انتظامی امور کا تعین ہے، وفاقی کابینہ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...